Thursday, 30 April 2020

-بھارتی اداکار عرفان خان چل بسے



-بھارتی اداکار عرفان خان چل بسے




ممبئی معروف بھارتی اداکار عرفان خان53 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیاکے مطابق عرفان خان 2018سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ انہیں گزشتہ روز بڑی آنت میں انفیکشن پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔54 سالہ ,عرفان خان (نیورو اینڈوکرائن ٹیومر) سے متاثر ہونے کی وجہ سے علاج کروانے لندن گئے تھے۔ وہ گزشتہ برس علاج
مکمل کروا کر ممبئی واپس لوٹے تھے۔
بی بی سی کے مطابق ان کی فلم 'انگریزی میڈیم' کی شوٹنگ کے دوران بھی عرفان کی طبیعت اکثر بگڑ جایا کرتی تھی۔ایسے میں پوری یونٹ کو کئی بار شوٹنگ روکنی پڑتی تھی۔ جب عرفان بہتر محسوس کرتے تھے تب شاٹ لیا جاتا تھا۔

گزشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کر گئیں۔ ملک گیر لاک ڈائون کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
2018 میں جب عرفان کو اپنے اس مرض میں مبتلہ ہونے کے بارے میں پتا چلا تھا تو عرفان خان نے خود اپنے مداحوں کو اس بارے میں بتایا تھا۔
انہوں نے ٹویٹ کیا تھا 'زندگی میں اچانک کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو آپ کو آگے لے کر جاتا ہے۔ میری زندگی کے گزشتہ چند برس ایسے ہی رہے ہیں۔ مجھے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ہو گیا ہے۔ لیکن میرے آس پاس موجود لوگوں کے پیار اور طاقت   نے مجھ میں امید پیدا کی ہے۔

'
x

2 comments:

Translate