Thursday, 30 April 2020

وہ کونسی عام غلطیاں ہیں جو ہاتھ دھونے کے فوائد کو کم کر دیتی ہیں - جانیں

وہ کونسی عام غلطیاں ہیں جو ہاتھ دھونے کے فوائد کو کم کر دیتی ہیں - جانیں

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دنیا بھر کے متعدد ماہرین سمیت عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے بھی شروعات سے اس بات پر زور دیا ہے کہ اپنے ہاتھوں کو بیس سیکنڈز تک اچھی طرح رگڑ کر دھوئیں۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر ڈاکٹرز کی جانب سے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونے
کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہیں کہ کس طریقے سے اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھونا چاہئے۔
مگر ہاتھوں کو دھونے کی افادیت چند غلطیوں سے ختم ہوجاتی ہے۔ آئیں ہم کو بتاتے ہیں کہ وہ کونسی غلطیاں ہیں جو ہاتھ دھونے کے فوائد کو ختم کردیتی ہیں۔
ہاتھوں کو کم دھونا - دن بھر میں آپ کئی چیزوں کو اپنے ہاتھوں سے چھوتے ہوں گے جو جراثیموں کی زد میں ہوسکتے ہیں جن میں کورونا وائرس سمیت دیگر بیماریاں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔
صابن کے زیادہ جھاگ سے مدد نہ لینا- پانی سے ہاتھ گیلے کرنے کے بعد اچھی طرح صابن کا جھاگ ملنا ضروری ہے، جراثیم کش صابن کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کے گھر میں موجود عام صابن بھی یہ کام کرسکتا ہے، صابن کے جھاگ سے جلد پر سے چکنائی اور جراثیموں کو نکالنا آسان ہوجاتا ہے۔
زیادہ دیر تک ہاتھ نہ دھونا- ہاتھوں سے جراثیموں کو بہانے کے لئے کم از کم 20 سیکنڈ تک انہیں رگڑنے کی ضرورت ہوتی ہے تب جا کر آپ کے ہاتھ جراثیم سے پاک ہوتے ہیں۔
ہاتھ اچھی طرح پانی سے نہ دھونا - ہاتھوں کو رگڑنے کے بعد آپ کو اچھی طرح پانی سے دھونے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہاتھوں میں موجود جراثیم بہہ جائیں۔



No comments:

Post a Comment

Translate