- یوم مزدور: کورونا وباء اور سی پیک منصوبے
آج دنیا بھر میں یوم مزدور منایا جارہا ہے۔ کورونا وائرس کووڈ..19 کی وبا کے تناظر میں اس دن کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ لاکھوں کی تعداد میں مزدوروں سے روزگار چھن گیا ہے۔ دنیا کی معیشت زوال پذیر ہے اور آنے والے دنوں میں اس تنزلی کے مزید امکانات ظاہر کئے جار ہے ہیں۔ اس مشکل صورت حال کے باوجود سی پیک منصوبوں سے وابستہ کارکنوں نے خصوصی حفاظتی انتظامات میں کام شروع کر رکھا ہے جو خوش آئند ہے۔ آپ جانتے ہیں - چین کے تعاون سے پاکستان میں سی پیک کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان منصوبوں پر کام کرنے والے عملے کو چینی کمپنیوں کی جانب سے متعدد مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔ ان مراعات کے ساتھ ساتھ کی صحت کو یقینی بنانا بھی ان کمپنیوں کی اولین ترجیح ہے۔ حالیہ دنوں دنیا بھر میں کووڈ..19 وبا نے تباہی پھیلا
رکھی ہے اور اس وبا نے یقیناً چین پاک اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ تاہم وبا کے باوجود اب اکثر منصوبوں پر نئی حکمت عملی کے ساتھ دوبارہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ یہ منصوبے بروقت مکمل ہوسکیں۔
رکھی ہے اور اس وبا نے یقیناً چین پاک اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ تاہم وبا کے باوجود اب اکثر منصوبوں پر نئی حکمت عملی کے ساتھ دوبارہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ یہ منصوبے بروقت مکمل ہوسکیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چینی اداروں کے نزدیک کارکن اور ان کی صحت مرکزی اہمیت کی حامل ہے۔ اس حوالے سے وبا کے تناظر میں مختلف منصوبوں پر اہم حفاظتی اقدامات اختیار کئے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے ساتھ سی پیک کے اہم منصوبے سوکی کناری پن بجلی گھر کی تعمیر کا کام دن رات جاری ہے ۔ منصوبے کی بطریق احسن تکمیل کے لیے چینی معمار بھر پور محنت کر رہے ہیں ۔پاکستان میں کووڈ..19 کی وبا کے بعد ایک طرف پاکستانی تعمیراتی عملے کی ایک بڑی تعداد اس پروجیکٹ سے الگ ہوگئی تو دوسری طرف جشن بہار منانے کے لیے چین گئے چینی ملازمین پاکستان واپس نہیں آ سکے ۔ لہذا اس منصوبے کی تعمیر میں بہت چیلنجز درپیش ہیں ۔ منصوبے کی تعمیر بطریق احسن جاری رکھنے کے لیے چینی کمیپنی نے ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا تاکہ چینی عملے کے جوش و جذبے کو متحرک کیا جائے ۔
چائنا تھری گورجز کارپوریشن نے اس موقع پر کووڈ ۔۱۹ کی روک تھام کیلئےدس ملین چینی یوان مالیت کا طبی سامان پاکستان کو عطیہ کیا ۔ اس موقع پر چینی اہکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشکل کی گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔
No comments:
Post a Comment